🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6003
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عُثْمَانُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَاجَاهُ طَوِيلًا، وَأَنَا دُونَهُمَا، فَمَا فَجَأَنِي إِلَّا وَعُثْمَانُ جَاثٍ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، يَقُولُ: أَظُلْمًا وَعُدْوَانًا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَحَسِبْتُ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بِقَتْلِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ، تَفَرَّدَ بِهِ مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور دیر تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی میں گفتگو کرتے رہے، اور میں ان دونوں سے کچھ فاصلے پر تھی۔ پھر اچانک میں نے دیکھا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے کہہ رہے تھے: ”اے اللہ کے رسول! کیا ظلم و زیادتی کے ساتھ (ایسا ہوگا)؟“ تو میں نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے قتل کی خبر دی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوسعید مؤدب محمد بن مسلم بن ابی وضاح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6003]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6003 in Urdu