🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6023
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ بُرَيْدِ بْنِ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ السَّلُولِيُّ، قَالَ: نَا بُرَيْدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الشَّجَرَةِ، يَوْمَ إِذِ الْهَدْيُ مَعْكُوفًا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ مَحِلَّهُ، وَأَنَّ رَجُلًا جَاءَ يَوْمَئِذٍ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا يَحْمِلُكَ عَلَى مَا أَرَى؟ تُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَ هَؤُلَاءِ، وَنَحْنُ لَهُمْ كَارِهُونَ، مِنْ أَفْنَاءِ الْقَبَائِلِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ خَيْرٌ مِنْكَ وَمِمَّنْ أَخَذَ أَخْذَكَ، يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ یومِ شجرہ (بیعتِ رضوان کے دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، اس دن قربانی کے جانور اپنے ذبح ہونے کی جگہ پہنچنے سے پہلے روک دیے گئے تھے۔ اس دن ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! آپ کو اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں؟ آپ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ، جو طرح طرح کے قبائل سے آئے ہوئے ہیں، (مکہ میں) داخل ہوں حالانکہ ہم انہیں ناپسند کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ تجھ سے اور تیری روش اختیار کرنے والوں سے بہتر ہیں، یہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! اللہ ان سے راضی ہو چکا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6023]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 605»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6023 in Urdu