🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ تَأْكُلُوهُمَا فَأَمِيتُوهُمَا طَبْخًا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ I ".
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان دو درختوں (لہسن اور پیاز) میں سے کھائے وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، اور اگر تمہیں انہیں کھانا ہی ہو تو پکا کر ان کی بو کو ختم کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن قرہ سے خالد بن میسرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6074]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وهذا يرويه عن معاوية بن قرة خالد بن ميسرة وله غير هذا من الحديث وهو عندي صدوق فإني لم أر له حديثا منكرا «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 441» »
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6647، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3827، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16505، والبزار فى «مسنده» برقم: 3310، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6614، والطبراني فى «الكبير» برقم: 65»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6074 in Urdu