🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6094
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثَعْلَبٌ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي شُعَيْبٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللهِ جَلَّ ذِكْرُهُ: ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللهِ الْآيَةَ، قَالَتْ: أَمَّا السَّابِقُ فَقَدْ مَضَى فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَشَهِدَ لَهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنِ اتَّبَعَ آثَارَهُمْ فَعَمِلَ بِمِثْلِ أَعْمَالِهِمْ حَتَّى يَلْحَقَ بِهِمْ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمِثْلِي وَمِثْلُكَ وَمَنِ اتَّبَعَنَا، قَالَتْ: وَكُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ إِلَّا أَبُو شُعَيْبٍ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعْتَمِرٌ I ".
عقبہ بن صہبان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: ”اللہ جل ذکرہ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کیا فرماتی ہیں: ﴿پھر ہم نے اس کتاب کا وارث ان لوگوں کو بنایا جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیا، پھر ان میں سے کوئی اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہے، کوئی میانہ رو ہے اور کوئی اللہ کے حکم سے نیکیوں میں سبقت لے جانے والا ہے﴾ ؟“ انہوں نے فرمایا: ”سبقت لے جانے والا تو وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں ہی دنیا سے رخصت ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے جنت کی گواہی دی۔ رہا میانہ رو، تو وہ ہے جس نے ان کے نقشِ قدم کی پیروی کی اور انہی جیسے اعمال کیے یہاں تک کہ ان سے جا ملا۔ اور اپنی جان پر ظلم کرنے والا میرے اور تمہارے جیسے لوگ ہیں اور وہ جو ہماری پیروی کریں۔“ پھر فرمایا: ”اور وہ سب جنت میں ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عقبہ بن صہبان سے ابو شعیب صلت بن دینار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، معتمر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6094]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الصلت بن دينار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 97» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3614، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1592، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3688»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الصلت بن دينار متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6094 in Urdu