🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بُكَيْرٍ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ عَائِشَةَ التَّيْمِيُّ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ جَالِسًا وَشَاتَانِ تَعْتَلِفَانِ، فَنَطَحَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى، فَأَجْهَضَتْهَا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: مَا يُضْحِكُكَ؟ فَقَالَ: عَجِبْتُ لَهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُقَادَنَّ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هُزَيْلُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، وَلَا رَوَاهُ عَنْ هُزَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ أَبُو قَيْسٍ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي قَيْسٍ إِلَّا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَصَدَقَةُ بْنُ مُوسَى الدَّقِيقِيُّ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور دو بکریاں چر رہی تھیں، پھر ان میں سے ایک نے دوسری کو سینگ مارا اور اس کا حمل گرا دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: ”آپ کو کس بات پر ہنسی آئی؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس (بکری کے معاملے) پر تعجب ہوا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن اس (مظلوم بکری) کے لیے (ظالم بکری سے) ضرور بدلہ لیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہزیل بن شرحبیل نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اور ہزیل سے اسے عبدالرحمن بن ثروان ابو قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قیس سے لیث بن ابی سلیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور لیث سے حماد بن سلمہ اور صدقہ بن موسیٰ الدقیقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6110]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه ليث بن أبي سليم عن أبي قيس عبد الرحمن بن ثروان عن هزيل عن أبي ذر رواه عنه الطفاوي وصدقة بن موسى وغيرهما وحدث به محمد بن حبان البصري عن شيخ له عن الطفاوي عن أيوب السختياني عن أبي قيس عن هزيل عن أبي ذر ووهم فيه وإنما رواه الطفاوي عن ليث عن أبي قيس وهو الصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 6، ص 268» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21911، والبزار فى «مسنده» برقم: 4032، 4033»

الحكم على الحديث:
معلول، والصواب عن الطفاوي عن ليث عن أبي قيس


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6110 in Urdu