🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6192
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: نَا رَافِعَةُ أَبُو مُوسَى الصَّفَّارُ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " الْمَاءُ، قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " الْمَاءُ، أَلَا تَرَى أَنَّ أَهْلَ النَّارِ إِذَا اسْتَغَاثُوا بِأَهْلِ الْجَنَّةِ يُنَادُونَ: أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللهُ؟.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ I ".
رافعہ ابو موسیٰ صفار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کون سا صدقہ افضل ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا: ’کون سا صدقہ افضل ہے؟‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’پانی۔‘ میں نے عرض کیا: ’اے اللہ کے نبی! کون سا صدقہ افضل ہے؟‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’پانی۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب جہنمی جنتیوں سے فریاد کریں گے تو پکار کر کہیں گے: «أَنْ أَفِيضُوا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ» ”ہم پر کچھ پانی یا اللہ نے جو رزق تمہیں دیا ہے اس میں سے انڈیل دو۔“‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اور محمد بن موسیٰ حرشی اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6192]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه موسى بن المغيرة وهو مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 131» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2673، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1011»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة موسى بن المغيرة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6192 in Urdu