🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 623
وَبِهِ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مَدِينَةَ هِرَقْلَ، أَوْ قَيْصَرَ، وَتَقْتَسِمُونَ أَمْوَالَهَا بِالتِّرَسَةِ، وَيُسْمِعُهُمُ الصَّرِيخُ أَنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَلَفَهُمْ فِي أَهَالِيهِمْ، فَيُلْقُونَ مَا مَعَهُمْ، وَيَخْرُجُونَ فَيُقَاتِلُونَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: نَصْرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب تم ہرقل یا قیصر کا شہر فتح کرو گے اور اس کے اموال کو ڈھالوں میں (بھر کر) تقسیم کرو گے، پھر ایک پکارنے والا انہیں آواز دے گا کہ دجال ان کے پیچھے ان کے اہل و عیال میں پہنچ چکا ہے، تو وہ جو کچھ ان کے پاس ہوگا اسے پھینک دیں گے اور نکل کر قتال کریں گے۔“
ان دونوں حدیثوں کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں روایات کے ساتھ نصر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 623]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 349» »
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38678»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 623 in Urdu