🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَظْهَرُ الْإِسْلَامُ حَتَّى يَخْتَلِفَ التُّجَّارُ فِي الْبَحْرِ، وَحَتَّى تَخُوضَ الْخَيْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، ثُمَّ يَظْهَرُ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يَقُولُونَ: مَنْ أَقْرَأُ مِنَّا؟ مَنْ أَفْقَهُ مِنَّا؟ مَنْ أَعْلَمُ مِنَّا؟ I " ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: I " هَلْ فِي أُولَئِكَ مِنْ خَيْرٍ؟ I " قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: I " أُولَئِكَ مِنْكُمْ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ، فَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام غالب آ جائے گا یہاں تک کہ تاجر سمندروں میں (تجارت کی غرض سے) آمد و رفت کریں گے اور گھوڑے اللہ کی راہ میں (سمندروں اور میدانوں میں) اتریں گے، پھر ایسے لوگ ظاہر ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے: ’ہم سے بڑھ کر کون قاری ہے؟ ہم سے بڑا فقیہ کون ہے؟ ہم سے زیادہ صاحبِ علم کون ہے؟‘“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے دریافت فرمایا: ”کیا ان لوگوں میں کوئی بھلائی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ تم ہی میں سے یعنی اسی امت سے ہوں گے اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن زید بن اسلم سے صرف خالد بن یزید العمری نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6242]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 283»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6242 in Urdu