🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6283
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، نَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ صَاحِبُ الْخُمُرِ، ثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَبْلُغُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ، وَأَظُنُّهُ قَالَ: الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بندہ اپنے حسنِ اخلاق کی بدولت (نفلی) روزہ رکھنے والے اور (راتوں کو) قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“ اور راوی کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”(نیز) اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے (کا مرتبہ بھی حاصل کر لیتا ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سہیل رحمہ اللہ سے صرف عمر بن عبید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں حفص بن عبداللہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6283]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 200، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3970»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6283 in Urdu