🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6354
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: I " أَهْدَى لَنَا أَبُو بَكْرٍ رِجْلَ شَاةٍ، فَقَعَدْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ نُقَطِّعُهَا قَالَ مَسْرُوقٌ: فَقُلْتُ: أَلَا أَسْرَجْتُمْ؟ قَالَتْ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا سِرَاجٌ لَأْتَدَمْنَا بِهِ.
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہمیں بکری کی ایک ران ہدیہ کی، تو میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی تاریکی میں بیٹھ کر اسے کاٹنے لگے۔“
مسروق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”کیا آپ لوگوں نے چراغ نہیں جلایا تھا؟“
انہوں نے فرمایا: ”اگر ہمارے پاس (چراغ جلانے کے لیے) تیل ہوتا تو ہم اسے سالن کے طور پر استعمال کر لیتے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6354]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25270، 26465، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8872»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6354 in Urdu