🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6356
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ، نَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَخَلَّفَ لِحَاجَتِهِ، فَلَحِقَنِي، فَقَالَ: هَلْ مِنْ مَاءٍ؟ فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ لَحِقَ الْجَيْشَ فَأَمَّهُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَّا عُمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے پیچھے رہ گئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آ ملے تو دریافت فرمایا: ”کیا پانی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، پھر لشکر سے جا ملے اور ان کی امامت فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء خراسانی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عمر بن مثنی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں عمر بن عبید طنافسی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6356]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 332، 548، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3657، 3658، 3664، والبزار فى «مسنده» برقم: 7550، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 34، 106، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6244»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6356 in Urdu