🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6395
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، نَا أَبِي، نَا زُهَيْرٌ، نَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ قَالَ: جَاءَ نَفَرٌ مِنَ الْحَيِّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعُوهُ يَقُولُ: يَؤُمُّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا.
I " فَقَدَّمُونِي بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَأَنَا غُلَامٌ، فَكُنْتُ أَؤُمُّهُمْ فِي بُرْدَةٍ مَوْصُولَةٍ، وَكَانَ فِيهَا ضِيقٌ، فَكُنْتُ إِذَا سَجَدْتُ خَرَجَتِ اسْتِي، فَقَالُوا لِأَبِي: أَلَا تُغَطِّي عَنَّا اسْتَهُ؟ وَكُنْتُ أُرَغِّبُهُمْ فِي تَعَلُّمِ الْقُرْآنِ I ". قَالَ زُهَيْرٌ: I " فَلَمْ يَزَلْ إِمَامَ قَوْمِهِ فِي الصَّلَاةِ وَعَلَى جَنَائِزِهِمْ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ I ".
عمرو بن سلمہ سے روایت ہے کہ قبیلے کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تمہاری امامت وہ کرائے جسے تم میں سب سے زیادہ قرآن یاد ہو۔“
عمرو بن سلمہ فرماتے ہیں: ”چنانچہ انہوں نے مجھے اپنے آگے (بطورِ امام) کر دیا جبکہ میں ایک نو عمر لڑکا تھا، اور میں ایک جوڑ لگی ہوئی چادر پہن کر ان کی امامت کرایا کرتا تھا جس میں تنگی تھی، چنانچہ جب میں سجدہ کرتا تو میرا نچلا دھڑ کھل جاتا، تو لوگوں نے میرے والد سے کہا: ’کیا آپ اپنے صاحبزادے کا نچلا حصہ ہم سے چھپائیں گے نہیں؟‘ اور میں انہیں قرآن سیکھنے کی رغبت دلایا کرتا تھا۔“
زہیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”پھر وہ ہمیشہ اپنی قوم کی نمازوں اور ان کے جنازوں میں امام رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم الاحول سے ان احادیث کو صرف زہیر بن معاویہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6395]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن حنبل: كان يضعف أمر عمرو بن سلمة وقال مرة دعه ليس بشيء بين «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 1، ص 229» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4302، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 339، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1512، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4389، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 635 / 2، 766 / 2، 788 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 845، 866، 1612، وأبو داود فى «سننه» برقم: 585، 587، (1/228) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5218، 5217، 5219، 5940، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1705، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16147، 20658، 20659، 20660، 21016، 21017، 21018، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1460، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3811، 3815، 3849، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3474، 3475، 3477، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3964، 3962، 3963، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6349، 6353، 6350، 6351، 6352، 6354، 6355، 55، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7007»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عمرو بن سلمة


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6395 in Urdu