🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6508
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْمَرْوَزِيُّ، نَا حَمْزَةُ بْنُ عُمَيْرٍ، كَاتِبُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَبِي يَحْيَى الْمُعَلِّمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْضِيَ بَيْنَ قَوْمِي I "، فَقُلْتُ: مَا أُحْسِنُ الْقَضَاءَ، فَقَالَ: اقْضِ بَيْنَهُمْ، فَإِنَّ اللهَ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ.
وَأَبُو خَالِدٍ الضَّبِّيُّ الَّذِي رَوَى عَنْهُ إِبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ: مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الضَّبِّيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ نُفَيْعُ بْنُ الْحَارِثِ I ".
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری قوم کے درمیان فیصلے کرنے کا حکم دیا، تو میں نے عرض کی: میں اچھی طرح فیصلے کرنا نہیں جانتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے درمیان فیصلے کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہوتا ہے جب تک کہ وہ جان بوجھ کر نا انصافی نہ کرے۔“
یہ حدیث سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے بیان کرنے میں ابراہیم الصائغ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
اور ابو خالد الضبی، جن سے ابراہیم الصائغ رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے، وہ محمد بن خالد الضبی رحمہ اللہ ہیں، اور ابو داود، نفیع بن الحارث رحمہ اللہ ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6508]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6531، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20631، والطبراني فى «الكبير» برقم: 539، 540»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6508 in Urdu