🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ آدَمَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَقْدِسِيُّ، نَا عَمْرُو بْنُ بَكْرٍ السَّكْسَكِيُّ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدَةَ بْنِ رِيَاحٍ الْغَسَّانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدَةَ بْنِ رِيَاحٍ، عَنْ مُنِيبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُنِيبٍ، قَالَ: تَلَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا ذَاكَ الشَّأْنُ؟ قَالَ: أَنْ يَغْفِرَ ذَنْبًا، وَيُفَرِّجَ كَرْبًا، وَيَرْفَعَ قَوْمًا، وَيَضَعَ آخَرِينَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُنِيبٍ الْأَزْدِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَقْدِسِيُّ I ".
منیب بن عبد اللہ الازدی اپنے والد سیدنا عبد اللہ بن منیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ﴾ ”وہ ہر روز ایک (نئی) شان میں ہے“، تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا شان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ (اللہ تعالیٰ) کسی گناہ کو معاف فرماتا ہے، کسی کی تکلیف دور کرتا ہے، کسی قوم کو سربلندی عطا فرماتا ہے اور دوسروں کو پست کر دیتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عبد اللہ بن منیب الازدی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ابراہیم بن محمد المقدسی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6619]
تخریج الحدیث: «قال عبد الرحمن بن محمد بن إسحاق ابن منده: غريب جدا «الإصابة في تمييز الصحابة، ج 6، ص 395» »

الحكم على الحديث:
غريب جدًّا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6619 in Urdu