🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6707
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ، ثَنَا هَمَّامٌ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَشِيرٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ كَانَ عَلَيْنَا إِمَامٌ يَعْمَلُ بِغَيْرِ طَاعَةِ اللهِ أَنَسْمَعُ وَنُطِيعُ؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ عَاوَدَهُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا هَمَّامٌ، وَلَا رَوَاهُ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ I ".
علقمہ بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اگر ہم پر ایسا حکمران (مقرر) ہو جائے جو اللہ کی اطاعت کے بغیر (نافرمانی والے) کام کرے، تو کیا ہم اس کی بات سنیں اور اطاعت کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اعراض فرمایا، انہوں نے دوبارہ وہی سوال دہرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اعراض فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ» ”ان پر اس (ذمہ داری) کا بوجھ ہے جو ان پر ڈالی گئی، اور تم پر اس کا بوجھ ہے جو تم پر ڈالی گئی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن ابی اسرائیل سے صرف ہمام نے، اور (ان سے) صرف عبد اللہ بن رجاء اور ابو عبد الرحمن المقرئ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6707]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2199، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16721، 16722، والبزار فى «مسنده» برقم: 4472، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38417، والطبراني فى «الكبير» برقم: 20، 21»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6707 in Urdu