🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6748
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الْكُوفِيُّ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ الَّتِي حَجَّ، وَهُوَ مَسْرُورٌ فَرِحٌ بِأُمَّتِهِ لِمَا رَأَى مِنْهُمْ مِنْ جَمَاعَتِهِمْ وَكَثْرَتِهِمْ، ثُمَّ رَجَعَ حَزِينًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، خَرَجْتَ مِنْ عِنْدِي فَرِحًا بِأُمَّتِكَ وَرَجَعْتَ إِلَيَّ حَزِينًا؟ قَالَ: إِنِّي دَخَلْتُ الْكَعْبَةَ، وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَدْخُلْهَا، أَخْشَى أَنْ أُعَنِّتَ أُمَّتِي.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، إِلَّا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس حج کے دوران (باہر) تشریف لائے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کا اجتماع اور ان کی کثرت دیکھ کر بہت خوش اور مسرور تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمگین حالت میں واپس تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ جب میرے پاس سے روانہ ہوئے تھے تو اپنی امت کی وجہ سے خوش تھے اور اب غمگین ہو کر واپس لوٹے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کعبہ کے اندر داخل ہوا، اور اب میں یہ تمنا کرتا ہوں کہ کاش میں اس میں داخل نہ ہوتا، مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میں اپنی امت کو مشقت میں نہ ڈال دوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سلیمان بن موسی سے اس حدیث کو صرف ہشام بن عمار نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6748]
تخریج الحدیث: «قال أحمد بن عمر بن إبراهيم القرطبي: لا يثبتفي إسناده إسماعيل بن عبد الملك بن أبي الصغير وهو ضعيف «المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم، ج 3، ص 429» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3014، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1768، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2029، والترمذي فى «جامعه» برقم: 873، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3064، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9833، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25696، 25836، والبزار فى «مسنده» برقم: 228 / 203، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1302، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5790، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8409»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف إسماعيل بن عبد الملك بن أبي الصغير


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6748 in Urdu