🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 68
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ الضَّمْرِيِّ.
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّعْدِيِّ قَالَ: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ سَبْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً، كُلُّنَا يَطْلُبُ حَاجَةً، وَكُنْتُ آخِرَهُمْ دُخُولًا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي تَرَكْتُ مَنْ خَلْفِي، وَهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ الْهِجْرَةَ قَدِ انْقَطَعَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَاجَتُكَ مِنْ خَيْرِ حَاجَتِهِمْ، لَنْ تَنْقَطِعَ الْهِجْرَةُ مَا قُوتِلَ الْكُفَّارُ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَسَّانَ إِلَّا أَبُو إِدْرِيسَ.
سیدنا عبد اللہ بن السعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم سات یا آٹھ افراد کے وفد کی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم میں سے ہر ایک اپنی کسی حاجت کا طالب تھا، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے والا ان سب میں آخری شخص تھا۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے پیچھے جن لوگوں کو چھوڑ کر آیا ہوں وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہجرت کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری حاجت ان کی حاجت سے بہتر ہے؛ ہجرت اس وقت تک ہرگز ختم نہیں ہوگی جب تک کفار سے قتال جاری رہے گا۔“
اسے حسان بن ضمری رحمہ اللہ سے صرف ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 68]
تخریج الحدیث: «قال أبو زرعة الدمشقي: هذا الحديث عن عبد الله بن السعدي حديث صحيح متقن رواه الأثبات عنه «الإصابة في تمييز الصحابة، ج 6، ص 183» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4866، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4183 / 5، 4184 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7747، 7748، 8654، 8657، 8655، 8656، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17852، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1693، 22755، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2024، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2631، 2632، 2633»

الحكم على الحديث:
صحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 68 in Urdu