🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6828
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ، نَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ فِي قَوْلِ اللهِ جَلَّ ذِكْرُهُ: وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ. أَنَّكَ أَنْتَ التَّالِي؟ فَقَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، وَلَكِنَّهُ لِسَانُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I ".
محمد بن علی بن ابی طالب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”بے شک لوگ اللہ عزوجل کے اس ارشاد: ﴿وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ﴾ ”اور اس کے پیچھے اس کی طرف سے ایک گواہ آتا ہے“ کے متعلق یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ (پیچھے آنے والا گواہ) آپ ہی ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میری تو یہ خواہش تھی کہ کاش میں ہی وہ ہوتا، لیکن اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں خلید بن دعلج رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ان سے روایت کرنے میں ولید بن مسلم رحمہ اللہ تنہا ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6828]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6828 in Urdu