🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6849
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ زِيَادٍ أَبُو حَمْزَةَ الْحَبَطِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو شَدَّادٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ دَمَا، قَرْيَةٍ مِنْ قُرَى عُمَانَ قَالَ: جَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَهْلِ عُمَانَ: سَلَامٌ، أَمَّا بَعْدُ، فَأَقِرُّوا بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، وَأَدُّوا الزَّكَاةَ، وَخُطُّوا الْمَسَاجِدَ، وَإِلَّا غَزَوْتُكُمْ I " قَالَ أَبُو شَدَّادٍ: I " فَلَمْ نَجِدْ أَحَدًا يَقْرَأُ عَلَيْنَا الْكِتَابَ حَتَّى وَجَدْنَا غُلَامًا أَسْوَدَ فَقَرَأَهُ عَلَيْنَا، فَقُلْتُ لِأَبِي شَدَّادٍ: مَنْ كَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى عُمَانَ يَلِي أَمْرَهُمْ، قَالَ: أُسْوَارٌ مِنْ أَسَاوِرَةِ كِسْرَى، يُقَالُ لَهُ: سَحَانُ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي شَدَّادٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ I ".
عمان کی ایک بستی دما کے رہنے والے سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہمارے پاس اہل عمان کے نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوبِ گرامی آیا جس میں تحریر تھا: «‏‏‏‏سلام، أما بعد، فأقروا بشهادة أن لا إله إلا الله وأني رسول الله، وأدوا الزكاة، وخطوا المساجد، وإلا غزوتكم» ‏‏‏‏ ”سلام ہو، امّا بعد! تم اس بات کا اقرار کرو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، زکوٰۃ ادا کرو، اور مسجدوں کی نشان دہی (اور تعمیر) کرو، ورنہ میں تمہارے خلاف جنگ کروں گا۔“
سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں کوئی ایسا شخص نہیں مل رہا تھا جو ہمیں وہ خط پڑھ کر سناتا، یہاں تک کہ ہمیں ایک سیاہ فام لڑکا ملا جس نے ہمیں وہ پڑھ کر سنایا۔“ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ ان دنوں عمان کا حکمران کون تھا؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ کسریٰ کے شہسواروں میں سے ایک شہسوار تھا جسے سحان کہا جاتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوشداد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں موسیٰ بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6849]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده لم أر أحدا ذكرهم إلا أن الطبراني قال تفرد به موسى بن إسماعيل قلت وليس بالتبوذكي لأن هذا يروي عن التابعين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 29» »
«قال الهيثمي: وهو مرسل وفيه من لا يعرف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 64» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، مرسل وفيه من لا يُعرف


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6849 in Urdu