🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6933
وَبِهِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ وَلِيَ عَشَرَةً فَحَكَمَ بَيْنَهُمْ بِمَا أَحَبُّوا أَوْ كَرِهُوا، جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَشْدُودَةٌ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، فَإِنْ كَانَ حَكَمَ بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللهُ زِيدَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ، وَإِنْ كَانَ حَكَمَ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ، وَلَمْ يَحِفْ فِي حُكْمٍ، وَلَمْ يَرْتَشِ فِيهِ أُطْلِقَتْ يَمِينُهُ فَقَالَ بَعْضُ جُلَسَاءِ عَطَاءٍ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، وَمَا بُدٌّ مِنْ غَلٍّ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ هَذِهِ الْبَنِيَّةِ، وَأَشَارَ إِلَى الْكَعْبَةِ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دس آدمیوں کا والی و ذمہ دار بنا، پھر اس نے ان کے درمیان ان کی پسند یا ناپسند کے مطابق فیصلہ کیا، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوا ہو گا۔ پھر اگر اس نے اللہ کے نازل کردہ حکم کے سوا کسی اور طریقے سے فیصلہ کیا ہوگا تو اس کے طوق میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا، اور اگر اس نے اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ کیا، اور اپنے فیصلے میں نہ تو ناانصافی کی اور نہ ہی اس میں کوئی رشوت لی، تو اس کا دایاں ہاتھ آزاد کر دیا جائے گا۔“
امام عطا رحمہ اللہ کے ہم نشینوں میں سے کسی نے عرض کیا: ”اے ابو محمد! کیا طوق پہنایا جانا ناگزیر ہے؟“ انہوں نے فرمایا: «إِي وَرَبِّ هَذِهِ الْبَنِيَّةِ» ”ہاں، اس عمارت کے رب کی قسم!“ اور انہوں نے کعبہ کی طرف اشارہ کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6933]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سعدان بن الوليد ولم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 206» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7161»

الحكم على الحديث:
فيه سعدان بن الوليد لم يُعرف


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6933 in Urdu