🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6959
وَبِهِ: عَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَوَّالٍ، وَبَنَى بِي فِي شَوَّالٍ، فَأَيُّ النِّسَاءِ أَحْظَى عِنْدَ زَوْجٍ مِنِّي؟.
I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا ابْنُهُ، وَلَا عَنِ ابْنِهِ إِلَّا بَكْرُ بْنُ يُونُسَ، تَفَرَّدَ بِهَا: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ I ".
عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے شوال کے مہینے میں نکاح فرمایا اور شوال ہی میں میری رخصتی ہوئی، تو کون سی عورت اپنے شوہر کے ہاں مجھ سے بڑھ کر خوش نصیب رہی ہو گی؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث ابوالزناد سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کی ہیں، اور ان کے بیٹے سے صرف بکر بن یونس نے، جبکہ ان کی روایت میں محمد بن عبد الکریم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6959]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1423، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4058، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3236 / 1، 3377 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5333، 5545، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2257، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1990، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14818، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24910، 26355، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1508، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10459، والطبراني فى «الكبير» برقم: 68، 70»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6959 in Urdu