🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6975
وَبِهِ: عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهْ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَطُوفُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، بِالْبَيْتِ، إِذْ عَارَضَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي النَّجْوَى؟ قَالَ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَعَا اللهُ بِعَبْدِهِ، فَيَضَعُ كَنَفَهُ عَلَيْهِ، يَقُولُ لَهُ: أَلَمْ تَعْمَلْ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا ذَنْبَ كَذَا وَكَذَا؟ فَيَقُولُ الْعَبْدُ: بَلَى يَا رَبِّ. فَيَقُولُ: فَإِنِّي سَتَرْتُهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا، وَأَغْفِرُهُ لَكَ الْيَوْمَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ I ".
عبداللہ بن باباہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں ایک شخص ان کے سامنے آیا اور کہنے لگا: اے ابوعبدالرحمن! آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ’نجویٰ‘ (قیامت کے دن اللہ اور بندے کے درمیان راز و نیاز) کے متعلق کیا فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ عزوجل اپنے بندے کو قریب بلائے گا اور اس پر اپنا پردہ ڈال دے گا، پھر اس سے فرمائے گا: کیا تم نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں گناہ نہیں کیا تھا؟ بندہ عرض کرے گا: کیوں نہیں، اے میرے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: بیشک میں نے دنیا میں تمہارے اس گناہ کی پردہ پوشی کی تھی اور آج کے دن میں اسے تمہارے لیے معاف کرتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مطر الوراق سے یہ احادیث صرف حسین بن واقد نے روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6975]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2441، 4685، 6070، 7514، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2768، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7355، 7356، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11178، 11802، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5537، 5930، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5751، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 846، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35362، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13728، 14009، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3915»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6975 in Urdu