🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6984
وَبِهِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ إِلَّا دَعَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ، هَلُمَّ، هَذَا خَيْرٌ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ إِلَّا الْحَجَّاجُ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان بھی اللہ کی راہ میں اپنے مال میں سے دو چیزیں (بطور جوڑا) خرچ کرتا ہے، تو جنت کے دربان اسے پکارتے ہیں: «هَلُمَّ، هَذَا خَيْرٌ» ”ادھر آؤ، یہ (بہت بڑی) بھلائی ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عامر بن عبد الواحد سے اس حدیث کو حجاج بن حجاج کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے اسے روایت کرنے میں ابراہیم بن طہمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6984]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2940، 4644، 4645، 4643، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2453، 2454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1873 / 2، 3185 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2014، 4379، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18637، 18636، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21736، 21737، 21754، 21755، 21811، 21812، 21853، والبزار فى «مسنده» برقم: 3909، 3910، 3914، 3911، 3912، 3913، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12006، 19894، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1644، 1645، والطبراني فى «الصغير» برقم: 895، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 962، 1366، 3324، 3734، 5546، 5716، 6047، 7182»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6984 in Urdu