🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6999
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي مَنْصُورُ ابْنُ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَأَى شَيْئًا مِمَّا يُحِبُّ قَالَ: رَبَّنَا بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا رَأَى شَيْئًا مِمَّا يَكْرَهُ قَالَ: I " الْحَمْدُ لِلهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا زُهَيْرٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی ایسی چیز دیکھتے جو آپ کو پسند ہوتی تو فرماتے: «رَبَّنَا بِنِعْمَتِكَ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ، فَلَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تیری ہی نعمت سے نیک کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں، پس تمام تعریف تیرے ہی لیے ہے“، اور جب ایسی چیز دیکھتے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند فرماتے تو فرماتے: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ» ”ہر حال میں تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے صرف زہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ ولید بن مسلم رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6999]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1846، 2006، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3803، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6663»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6999 in Urdu