🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِي مُؤْمِنًا وَلَا مُشْرِكًا، أَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَحْجِزُهُ إِيمَانُهُ، وَأَمَّا الْمُشْرِكُ فَيَقْمَعُهُ كُفْرُهُ، وَلَكِنِّي أَتَخَوَّفُ عَلَيْهِمْ مُنَافِقًا، عَالِمَ اللِّسَانِ، يَقُولُ مَا يَعْرِفُونَ، وَيَعْمَلُ مَا يُنْكِرُونَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں اپنی امت کے حق میں نہ کسی مومن سے اندیشہ رکھتا ہوں اور نہ کسی مشرک سے؛ رہا مومن، تو اسے اس کا ایمان (غلط روی سے) روک لیتا ہے، اور رہا مشرک، تو اسے اس کا کفر ہی دبا دیتا ہے، لیکن میں ان کے متعلق اس منافق سے ڈرتا ہوں جو زبان کا عالم ہو، وہ ایسی باتیں کہتا ہے جنہیں وہ (لوگ بطورِ معروف) پہچانتے ہیں اور ایسے کام کرتا ہے جن کا وہ (بطورِ منکر) انکار کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابواسحاق رحمہ اللہ سے صرف عباد بن بشر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7065]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه الحارث الأعور وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 187» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2987 / 1، 2987 / 2، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1024»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحارث الأعور


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7065 in Urdu