🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا مَسْتُورُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو هَمَّامٍ الْهُنَائِيُّ، ثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَرَكْتُ مِنْ حَاجَةٍ وَلَا دَاجَةٍ إِلَّا أَتَيْتُ عَلَيْهَا، قَالَ: I " وَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ؟ I " قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: I " فَإِنَّ هَذَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا مَسْتُورُ بْنُ عَبَّادٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے (گناہوں کی) کوئی بھی چھوٹی بڑی حاجت اور خواہش نہیں چھوڑی مگر اس کا ارتکاب کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» اور یہ کہ «مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو بے شک یہ (کلمہ شہادت) ان تمام (گناہوں) پر محیط ہو جاتا ہے (یعنی انہیں مٹا دیتا ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت بنانی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف مستور بن عباد رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7077]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1773، 1774، 1775، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3433، والبزار فى «مسنده» برقم: 6887، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2863 / 2، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1025»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7077 in Urdu