🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7087
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: اغْتَسِلُوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَمَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَانَتْ كَفَّارَةَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کیا کرو، پس جس نے جمعہ کے دن غسل کیا تو یہ (عمل) اس کے اور (دوسرے) جمعہ کے درمیانی عرصہ کے لیے کفارہ بن جائے گا اور تین دن کا مزید اضافہ بھی ہو گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ بن حارث سے اس حدیث کو سوید بن عبدالعزیز کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7087]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: رواه عمر بن عبد الواحد عن يحيى بن الحارث عن القاسم يرفع الحديث إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم قال أبي هذا أشبه «علل الحديث، ج 2، ص 571» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7740»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7087 in Urdu