🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7092
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، وَهِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَجْلِسًا مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ، فِيهِ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ، فَسَلَّمَ، فَرَدُّوا السَّلَامَ، وَكَرِهَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَجْلِسَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَجْلِسٌ كَانَ يَجْلِسُهُ آبَاؤُنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَحْبَبْنَا أَنْ نَعْمُرَهُ، وَنَجْلِسَ فِيهِ، قَالَ: فَإِنْ أَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا، فَرُدُّوا السَّلَامَ، وَغُضُّوا الْأَبْصَارَ، وَأَرْشِدُوا السَّبِيلَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی مجلسوں میں سے ایک مجلس میں تشریف لائے جس میں ان کی ایک جماعت موجود تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور انہوں نے سلام کا جواب دیا، مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اس مجلس میں بیٹھنا ناپسند فرمایا۔ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ وہ مجلس ہے جہاں جاہلیت کے دور میں ہمارے آباؤ اجداد بیٹھا کرتے تھے، چنانچہ ہم نے پسند کیا کہ اسے آباد رکھیں اور یہاں بیٹھیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے (وہاں بیٹھنے سے) باز نہیں آنا اور ایسا کرنا ہی ہے تو پھر سلام کا جواب دیا کرو، اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو اور (مسافر کو) راستہ دکھایا کرو۔““
اس حدیث کو منصور سے صرف صالح بن موسیٰ طلحی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7092]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه صالح بن موسى الطلحي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 62» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه صالح بن موسى الطلحي متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7092 in Urdu