🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الدَّخِيلِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنِ عَمِّهِ هِلَالِ بْنِ سِرَاجٍ، عَنْ مُجَّاعَةَ قَالَ: أَعْطَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُجَّاعَةَ بْنَ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى أَرْضًا بِالْيَمَامَةِ، يُقَالُ لَهَا: الْعَوْزَةَ. قَالَ: وَكَتَبَ لَهُ بِذَلِكَ كِتَابًا: I " مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُجَّاعَةَ بْنِ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى، إِنِّي أَعْطَيْتُكَ الْعَوْزَةَ، فَمَنْ خَالَفَنِي فِيهَا فَالنَّارُ وَكَتَبَ يَزِيدُ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُجَّاعَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَنْبَسَةُ I ".
سیدنا مجاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو سلمیٰ کے سیدنا مجاعہ بن مرارہ رضی اللہ عنہ کو یمامہ میں ایک زمین عطا فرمائی جسے «العوزة» کہا جاتا تھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اس متعلق ایک تحریر لکھوائی: «مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُجَّاعَةَ بْنِ مُرَارَةَ مِنْ بَنِي سَلْمَى، إِنِّي أَعْطَيْتُكَ الْعَوْزَةَ، فَمَنْ خَالَفَنِي فِيهَا فَالنَّارُ» ”اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے بنو سلمیٰ کے مجاعہ بن مرارہ کے لیے؛ میں نے تمہیں ’العوزہ‘ عطا کر دی ہے، پس جس نے اس معاملے میں میری مخالفت کی اس کے لیے آگ ہے۔“ اور اسے یزید نے تحریر کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مجاعہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور عنبسہ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7100]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 9» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7100 in Urdu