🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7103
وَبِهِ: عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا ذَرٍّ، فَقَالَ: يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظَّهْرِ، وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ غَيْرِهِمَا؟ I " قَالَ: بَلَى، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: I " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ، وَطُولِ الصَّمْتِ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا عَمِلَ الْخَلَائِقُ عَمَلًا أَحَبَّ إِلَى اللهِ مِنْهُمَا I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسی دو خصلتیں نہ بتاؤں جو پیٹھ پر (برداشت کرنے میں) نہایت ہلکی اور (اعمال کے) ترازو میں دوسروں کے مقابلے میں بہت وزنی ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم حسنِ اخلاق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑو؛ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، مخلوقات نے ان دونوں سے بڑھ کر اللہ کے نزدیک کوئی زیادہ محبوب عمل نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ثابت (رحمہ اللہ) سے یہ دونوں حدیثیں صرف بشار بن حکم ہی نے روایت کی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7103]
تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: إسناد جيد رواته ثقات «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 145» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3298، والبزار فى «مسنده» برقم: 7001، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2568»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7103 in Urdu