🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7246
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، نَا مُوسَى بْنُ عَطِيَّةَ الْبَاهِلِيُّ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: I " إِنَّ اللهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ الْجُمُعَةَ فِي مَقَامِي هَذَا، فِي سَاعَتِي هَذِهِ، فِي يَوْمِي هَذَا، فِي شَهْرِي هَذَا، فِي عَامِي هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، مَنْ تَرَكَهَا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ مَعَ إِمَامٍ عَادِلٍ أَوْ إِمَامٍ جَائِرٍ فَلَا جُمِعَ لَهُ شَمْلُهُ وَلَا بُورِكَ لَهُ فِي أَمْرِهِ، أَلَا وَلَا صَلَاةَ لَهُ، أَلَا وَلَا حَجَّ لَهُ، أَلَا وَلَا بِرَّ لَهُ، أَلَا وَلَا صَدَقَةَ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّةَ إِلَّا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، وَلَا عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ عَطِيَّةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ I ".
وَرَوَاهُ أَسَدُ بْنُ مُوسَى، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: «إِنَّ اللهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ الْجُمُعَةَ فِي مَقَامِي هَذَا، فِي سَاعَتِي هَذِهِ، فِي يَوْمِي هَذَا، فِي شَهْرِي هَذَا، فِي عَامِي هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، مَنْ تَرَكَهَا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ مَعَ إِمَامٍ عَادِلٍ أَوْ إِمَامٍ جَائِرٍ فَلَا جُمِعَ لَهُ شَمْلُهُ وَلَا بُورِكَ لَهُ فِي أَمْرِهِ، أَلَا وَلَا صَلَاةَ لَهُ، أَلَا وَلَا حَجَّ لَهُ، أَلَا وَلَا بِرَّ لَهُ، أَلَا وَلَا صَدَقَةَ لَهُ» ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر میرے اسی مقام پر، میری اسی گھڑی میں، میرے اسی دن میں، میرے اسی مہینے میں اور میرے اسی سال میں قیامت کے دن تک کے لیے جمعہ فرض کر دیا ہے۔ پس جس نے کسی عذر کے بغیر اسے چھوڑا، خواہ حکمران عادل ہو یا ظالم، تو اللہ اس کے بکھرے ہوئے معاملات کو اکٹھا نہ کرے اور نہ اس کے کسی کام میں برکت دے۔ خبردار! نہ اس کی نماز (کامل) ہے، نہ اس کا حج ہے، نہ اس کی نیکی ہے اور نہ ہی اس کا صدقہ (مقبول) ہے۔““
اس حدیث کو عطیہ رحمہ اللہ سے صرف فضیل بن مرزوق رحمہ اللہ نے، اور فضیل رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ بن عطیہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے روایت کرنے میں یحییٰ بن حبیب بن عربی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
نیز اسے اسد بن موسیٰ رحمہ اللہ اور عبداللہ بن صالح عجلی رحمہ اللہ نے بھی فضیل بن مرزوق رحمہ اللہ سے، انہوں نے ولید بن بکیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبداللہ بن محمد عدوی رحمہ اللہ سے، انہوں نے علی بن زید رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7246]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه موسى بن عطية الباهلي ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 170» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة موسى بن عطية الباهلي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7246 in Urdu