🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7256
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَتْ بَنُو فُلَانٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَسْلَمْنَا وَفَعَلْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ وَقَدْ قَاتَلَتْكَ الْعَرَبُ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقَالَ: I " أَتَقُولَانِ هَكَذَا؟ I " فَقَالَا: لَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فِقْهَهُمْ قَلِيلٌ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ تَقَوَّلَ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَوْنٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بنو فلاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم اسلام لے آئے، ہم نے (نیک) اعمال کیے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ نہیں کی، حالانکہ تمام عربوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قتال کیا؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی طرف التفات فرمایا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم دونوں بھی یہی کہتے ہو؟“ ان دونوں نے عرض کی: نہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ان کی (دین میں) سمجھ بوجھ کم ہے اور شیطان نے ان کی زبانوں سے یہ بات کہلوائی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو عون سے اس حدیث کو محمد بن قیس کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ بن سعید اموی اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7256]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 374، والبزار فى «مسنده» برقم: 5142»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7256 in Urdu