🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7386
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَدَعَا بِدُعَاءٍ لَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ مِثْلَهُ، وَاسْتَعَاذَ اسْتِعَاذَةً لَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ مِثْلَهَا، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ النَّاسِ: كَيْفَ لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ نَدْعُوَ بِمِثْلِ مَا دَعَوْتَ، وَأَنْ نَسْتَعِيذَ كَمَا اسْتَعَذْتَ؟ فَقَالَ: I " قُولُوا: اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِمَّا سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَنَسْتَعِيذُ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، وَلَا عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُجَبَّرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایسی دعا فرمائی کہ لوگوں نے اس جیسی دعا کبھی نہ سنی تھی، اور ایسی پناہ طلب فرمائی کہ لوگوں نے اس جیسی پناہ کبھی نہ سنی تھی۔ پس کچھ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم ویسی ہی دعا مانگیں جیسی آپ نے مانگی اور ویسی ہی پناہ چاہیں جیسی آپ نے چاہی؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِمَّا سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَنَسْتَعِيذُ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ! ہم تجھ سے اس خیر کا سوال کرتے ہیں جس کا سوال تیرے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا، اور ہم اس چیز سے تیری پناہ چاہتے ہیں جس سے تیرے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ چاہی۔““
اس حدیث کو عطا بن یسار رحمہ اللہ سے صرف محمد بن منکدر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن منکدر رحمہ اللہ سے صرف محمد بن عبدالرحمن بن مجبر رحمہ اللہ نے، جبکہ یزید بن ہارون رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7386]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1192»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7386 in Urdu