🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْكُوفِيُّ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الرَّجُلِ وَمَثَلُ الْمَوْتِ كَمَثَلِ رَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ هَذَا مَالِي فَخُذْ مِنْهُ مَا شِئْتَ، وَأَعْطِ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ. وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَخْدُمُكَ، فَإِذَا مِتَّ تَرَكْتُكَ. وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا مَعَكَ أَدْخُلُ مَعَكَ وَأَخْرُجُ مَعَكَ، إِنْ مِتَّ وَإِنْ حَيِيتَ. فَأَمَّا الَّذِي قَالَ: هَذَا مَالِي خُذْ مِنْهُ مَا شِئْتَ وَدَعْ مَا شِئْتَ فَهُوَ مَالُهُ، وَالْآخَرُ: عَشِيرَتُهُ، وَالْآخَرُ: عَمَلُهُ يَدْخُلُ مَعَهُ وَيَخْرُجُ مَعَهُ حَيْثُ كَانَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ I ".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان اور موت کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے تین دوست ہوں؛ ایک نے کہا: «اللَّهُمَّ هَذَا مَالِي فَخُذْ مِنْهُ مَا شِئْتَ، وَأَعْطِ مَا شِئْتَ، وَدَعْ مَا شِئْتَ» ”اے اللہ! یہ میرا مال ہے، سو تو اس میں سے جتنا چاہے لے لے، جتنا چاہے عطا کر دے اور جتنا چاہے چھوڑ دے۔“ دوسرے نے کہا: ”میں تمہارے ساتھ ہوں، تمہاری خدمت کرتا ہوں، لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔“ اور تیسرے نے کہا: ”میں تمہارے ساتھ ہوں، تمہارے ساتھ ہی داخل ہوں گا اور تمہارے ساتھ ہی نکلوں گا، خواہ تم مر جاؤ یا زندہ رہو۔“ پس جس نے یہ کہا کہ یہ میرا مال ہے، اس میں سے جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو، وہ اس کا مال ہے؛ دوسرا اس کے رشتہ دار و قبیلہ ہیں؛ اور تیسرا اس کا عمل ہے، جو اس کے ساتھ ہی داخل ہوتا ہے اور ساتھ ہی نکلتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوتا ہے۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے صرف نضر بن شمیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7396]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 251، 1380، والبزار فى «مسنده» برقم: 3272، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35868، والطبراني فى «الكبير» برقم: 143، 144، 142»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7396 in Urdu