🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قَالَ لِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: I " إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ قَدْ تَنَافَسُوا الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ، فَادْعُ بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةً عَلَى الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَالصَّبْرَ عَلَى بَلَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ حُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I ".
ابو اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ دعا نہ سکھاؤں جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ لوگ سونے اور چاندی کے حصول میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے لگیں، تو تم ان کلمات کے ذریعے دعا مانگا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ، وَأَسْأَلُكَ عَزِيمَةً عَلَى الرُّشْدِ، وَأَسْأَلُكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ، وَالصَّبْرَ عَلَى بَلَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ حُسْنَ عِبَادَتِكَ، وَالرِّضَا بِقَضَائِكَ، وَأَسْأَلُكَ قَلْبًا سَلِيمًا، وَلِسَانًا صَادِقًا، وَأَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا تَعْلَمُ» ”اے اللہ! میں تجھ سے دین کے معاملے میں ثابت قدمی کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے ہدایت پر پختہ عزم کی توفیق مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیری نعمت کے شکر اور تیری آزمائش پر صبر کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے تیری بہترین عبادت اور تیرے فیصلے پر راضی رہنے کی توفیق مانگتا ہوں، اور تجھ سے قلبِ سلیم اور سچی زبان کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ سے ان تمام بھلائیوں کا طلب گار ہوں جن کا تجھے علم ہے، اور ان تمام شرور سے تیری پناہ مانگتا ہوں جن کا تجھے علم ہے، اور ان خطاؤں کی تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں جنہیں تو جانتا ہے۔““
اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ بن مطیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7408]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1172»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7408 in Urdu