🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7439
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذُوعِيُّ، ثَنَا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَإِنَّمَا كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُطْعِمْتُ الْمَغْنَمَ، وَلَمْ يُطْعَمْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أُعْطِيَ دَعْوَةً فَتَعَجَّلَهَا، وَإِنِّي أَخَّرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي، وَهِيَ بَالِغَةٌ - إِنْ شَاءَ اللهُ - مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ I ".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں: میں سرخ اور سیاہ (تمام انسانوں) کی طرف مبعوث کیا گیا ہوں، جبکہ پہلے نبی صرف اپنی ہی قوم کی طرف مبعوث کیے جاتے تھے؛ ایک ماہ کی مسافت تک (دشمن کے دل میں) رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے؛ میرے لیے مالِ غنیمت کو حلال کر دیا گیا ہے، جبکہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے اسے حلال نہیں کیا گیا تھا؛ میرے لیے زمین کو سجدہ گاہ اور پاکیزگی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے؛ اور ہر نبی کے لیے ایک (ایسی مقبول) دعا تھی جو اس نے (دنیا ہی میں) جلد مانگ لی، جبکہ میں نے اپنی دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے سنبھال کر رکھا ہے، اور «إن شاء الله» وہ اس شخص کو فائدہ پہنچے گی جو اس حال میں فوت ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا۔“
”فضیل (بن مرزوق) سے اس حدیث کو عامر بن مدرک کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7439]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 269» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7439 in Urdu