🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7490
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ، نَا أَبُو زُهَيْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: تُوُفِّيَتْ أُمِّي، وَلَمْ تُوصِ، وَلَمْ تَتَصَدَّقْ، فَهَلْ يُقْبَلُ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا؟ قَالَ: I " نَعَمْ I " قَالَ: فَهَلْ يَنْفَعُهَا ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَوْ بِكُرَاعِ شَاةٍ مُحْتَرِقٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ إِلَّا أَبُو زُهَيْرٍ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میری والدہ وفات پا گئیں، انہوں نے نہ تو کوئی وصیت کی اور نہ ہی صدقہ دیا، تو کیا اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو وہ قبول ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے عرض کی: کیا وہ عمل انہیں فائدہ پہنچائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، خواہ وہ بکری کا ایک جلا ہوا کھر (پایہ) ہی کیوں نہ ہو۔“
اس حدیث کو محمد بن کریب رحمہ اللہ سے صرف ابو زہیر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7490]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن كريب وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 138» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5380»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف محمد بن كريب


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7490 in Urdu