🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7509
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَهْ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَكْوَانَ، نَا بُشَيْرُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، أَنَّهُ سُئِلَ: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَافِحُ؟ فَقَالَ: مَا لَقِيَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَرَّةٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ إِلَّا صَافَحَنِي، غَيْرَ مَرَّةٍ وَاحِدَةٍ وَكَانَتْ أَجْوَدَهَا، دَخَلْتُ عَلَيْهِ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَأَكْبَبْتُ عَلَيْهِ، فَالْتَزَمَنِي I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ I ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مصافحہ فرمایا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی مجھ سے ملے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے مصافحہ ضرور فرمایا، سوائے ایک مرتبہ کے اور وہ سب سے بہترین موقع تھا؛ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گلے لگا لیا۔“
یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں سعید بن ابی الربیع رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7509]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: إسناد ليس بالقوي «التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد، ج 21، ص 16» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5214، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13704، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21844، 21876، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 475»

الحكم على الحديث:
إسناده ليس بالقوي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7509 in Urdu