🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ قَامَ الرَّجُلُ، فَأَعَادَ الْقَوْلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَيْسَ قَدْ صَلَّيْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ، وَأَحْسَنْتَ لَهَا الطُّهُورَ؟ I " قَالَ: بَلَى، قَالَ: I " فَإِنَّهَا كَفَّارَةُ ذَنْبِكَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: میں نے ایک گناہ کر لیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو وہ آدمی پھر کھڑا ہوا اور وہی بات دہرائی۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ یہ نماز نہیں پڑھی اور اس کے لیے اچھی طرح وضو نہیں کیا؟“ اس نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یہ نماز تمہارے گناہ کا کفارہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے اسرائیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسرائیل سے عبدالرحمن بن یحییٰ مدنی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں علی بن حرب منفرد ہیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7560]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحارث ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 301» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 915»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف الحارث


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7560 in Urdu