🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7565
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَبْدِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتِ: افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، فَأَعْطَاهَا أَهْلَهَا الْيَهُودَ عَلَى النِّصْفِ، فَلَمَّا أَيْنَعَ الثَّمَرُ بَعَثَ إِلَيْهِمْ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ، فَقَالَ: خُذُوا مِنِّي سِتِّينَ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ، وَلَنَا مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ، قَالُوا: إِذًا تَظْلِمُنَا قَالَ: فَأَعْطُونِي سِتِّينَ وَسْقًا، وَلَكُمْ مَا فِي رُءُوسِ النَّخْلِ، قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ، وَبِهَذَا تُنْصَرُونَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عِكْرِمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو اسے اس کے باشندوں یعنی یہودیوں کو آدھی پیداوار کی شرط پر دے دیا۔ پھر جب پھل پک گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ انہوں نے کہا: ”مجھ سے ساٹھ وسق کھجوریں لے لو اور جو کچھ درختوں کے اوپر ہے وہ ہمارا ہوگا۔“ یہودیوں نے کہا: ”تب تو تم ہمارے ساتھ ظلم کرو گے۔“ انہوں نے کہا: ”اچھا، پھر تم مجھے ساٹھ وسق دے دو اور جو کچھ درختوں کے اوپر ہے وہ تمہارا ہوگا۔“ تو یہودیوں نے کہا: ”اسی (عدل) کے ساتھ آسمان و زمین قائم ہیں اور اسی کی بدولت تمہاری مدد کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عکرمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں حسین بن حفص منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7565]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7565 in Urdu