🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7569
وَبِهِ: قَالَ: سَمِعْتُ نَهْشَلَ بْنَ سَعِيدٍ يُحَدِّثُ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ بَاذَامَ، عَنْ قَنْبَرٍ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ اشْتَاقَتْ إِلَى أَرْبَعَةٍ مِنْ أَصْحَابِي، فَأَمَرَنِي رَبِّي أَنْ أُحِبَّهُمْ، فَانْتَدَبَ صُهَيْبٌ الرُّومِيُّ، وَبِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، وَحُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ I "، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ حَتَّى نُحِبَّهُمْ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يَا عَمَّارُ، أَنْتَ عَرَّفَكَ اللهُ الْمُنَافِقِينَ، وَأَمَّا هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ فَأَحَدُهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالثَّانِي الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْكِنْدِيُّ، وَالثَّالِثُ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ، وَالرَّابِعُ أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الضَّحَّاكُ، وَلَا يُرْوَى عَنْ قَنْبَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! جنت میرے صحابہ میں سے چار آدمیوں کی مشتاق ہے، اور میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ان سے محبت رکھوں۔“ اس پر سیدنا صہیب رومی، سیدنا بلال بن رباح، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا حذیفہ بن یمان اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہم (اس شرف کے لیے) آگے بڑھے، اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ چار کون ہیں تاکہ ہم بھی ان سے محبت کریں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمار! اللہ تعالیٰ نے تمہیں منافقین کی پہچان عطا کر دی ہے، رہے یہ چار تو ان میں سے پہلے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں، دوسرے سیدنا مقداد بن اسود کندی رضی اللہ عنہ، تیسرے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور چوتھے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے صرف ضحاک نے روایت کیا ہے، اور قنبر سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، اس کو روایت کرنے میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7569]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7569 in Urdu