🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7611
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، نَا أَبِي، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ عَلَى اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتَجِيءُ الصَّلَاةُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَنَا الصَّلَاةُ، فَيَقُولُ اللهُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، وَتَجِيءُ الصَّدَقَةُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَنَا الصَّدَقَةُ، فَيَقُولُ: إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ، وَيَجِيءُ الصَّوْمُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَنَا الصَّوْمُ، فَيَقُولُ: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، حَتَّى يَجِيءَ الْإِسْلَامُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنْتَ السَّلَامُ، وَأَنَا الْإِسْلَامُ، فَيَقُولُ اللهُ: إِنَّكَ عَلَى خَيْرٍ، بِكَ آخُذُ الْيَوْمَ، وَبِكَ أُعْطِي، فَيَقُولُ اللهُ: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الإِسْلامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الإِسْلامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اعمال اللہ کے حضور پیش کیے جائیں گے، تو نماز آئے گی اور عرض کرے گی: ”اے میرے رب! میں نماز ہوں۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تو خیر پر ہے۔“ پھر صدقہ آئے گا اور عرض کرے گا: ”اے میرے رب! میں صدقہ ہوں۔“ اللہ فرمائے گا: ”تو خیر پر ہے۔“ پھر روزہ آئے گا اور عرض کرے گا: ”اے میرے رب! میں روزہ ہوں۔“ اللہ فرمائے گا: ”تو خیر پر ہے۔“ یہاں تک کہ اسلام آئے گا اور عرض کرے گا: ”اے میرے رب! تو سلام ہے اور میں اسلام ہوں۔“ تو اللہ فرمائے گا: ”تو خیر پر ہے، آج میں تیرے ذریعے سے پکڑوں گا اور تیرے ہی ذریعے سے عطا کروں گا۔“ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ﴿إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ﴾ ”بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے“ اور ﴿وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ ”اور جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا“۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7611]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 8863، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2594، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6231، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2872»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7611 in Urdu