🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7648
وَبِهِ: حَدَّثَنَا زَافِرٌ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلًا خَرَجَ، وَأَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِهَا، وَكَانَ أَبُوهَا فِي أَسْفَلِ الدَّارِ، وَكَانَتْ فِي أَعْلَاهَا، فَمَرِضَ أَبُوهَا، فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ: أَطِيعِي زَوْجَكِ فَمَاتَ أَبُوهَا، فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " أَطِيعِي زَوْجَكِ I "، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ اللهَ غَفَرَ لِأَبِيهَا بِطَاعَتِهَا لِزَوْجِهَا.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (ثابت البناني) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی (کہیں) گیا تو اس نے اپنی بیوی کو حکم دیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہ نکلے۔ اس عورت کا والد مکان کے نچلے حصے میں رہتا تھا اور وہ خود اوپر والے حصے میں تھی۔ اس کا والد بیمار ہو گیا تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ صورتِ حال بیان کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے شوہر کی اطاعت کرو۔“ پھر اس کا والد فوت ہو گیا تو اس نے دوبارہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اپنے شوہر کی اطاعت کرو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا: ”اللہ تعالیٰ نے اس کے والد کو اس کی اپنے شوہر کی اطاعت کی وجہ سے بخش دیا ہے۔“
(راوی کے نام کے بارے میں) دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست «ثابت البنانی» ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7648]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عصمة بن المتوكل وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 313» »
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1369، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1669 / 1، 1669 / 2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عصمة بن المتوكل


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7648 in Urdu