🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7813
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ، ثَنَا زَكَرِيَّا، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ أَتَاهُ، فَقَالَ: إِنِّي زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ حَتَّى أَتَاهُ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ، فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ أَدْبَرَ يَشْتَدُّ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَحَذَفَهُ بِلَحْيِ جَمَلٍ فَصَرَعَهُ، فَذُكِرَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِرَارُهُ حِينَ مَسَّتْهُ الْحِجَارَةُ، قَالَ: I " فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَبَّادٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”میں نے زنا کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، پھر وہ دوبارہ آئے اور کہا: ”میں نے زنا کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر منہ پھیر لیا، یہاں تک کہ وہ چار مرتبہ آئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا۔ جب انہیں پتھر لگے تو وہ دوڑتے ہوئے پیچھے کو بھاگے، ایک آدمی ان سے ملا اور اس نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی انہیں دے ماری جس سے وہ گر پڑے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کے پتھر لگنے پر بھاگ نکلنے کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے صرف عباد نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7813]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5271، 6815، 6825، 7167، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1691، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 884، 878، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4400، 4399، 4439، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8174، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7127، 7126، 7128، 7139، 7140، 7162، 7166، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4428، (4/256) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1428، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2554، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17027، 17028، 17056، 17088، 17096، 17098، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3442، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7965، 9943، 9980، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2595، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6140، والبزار فى «مسنده» برقم: 7667، 7690، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2668، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13340، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29363، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4865، 4866، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 433، 439، 438، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5684»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7813 in Urdu