🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7868
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ، نَا وَهْبٌ، نَا مُحَمَّدٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَدَّمَ ثَلَاثَةً لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ، كَانُوا لَهُ حِصْنًا حَصِينًا مِنَ النَّارِ. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ، فَقَالَ: I " وَاثْنَيْنِ I ". فَقَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ سَيِّدُ الْقُرَّاءِ: قَدَّمْتُ وَاحِدًا قَالَ: I " وَوَاحِدًا وَلَكِنَّ ذَلِكَ فِي أَوَّلِ الصَّدْمَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ إِلَّا أَبُو مُحَمَّدٍ مَوْلَى عُمَرَ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے تین ایسے بچے آگے (آخرت میں) بھیج دیے جو ابھی بلوغت کو نہیں پہنچے تھے، وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا مضبوط قلعہ بن جائیں گے۔“ اس پر سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے دو بچے آگے بھیجے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو بھی (اسی طرح ہیں)۔“ پھر سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے، جو قراء کے سردار تھے، عرض کیا: ”میں نے ایک بچہ آگے بھیجا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور ایک بھی (اسی طرح ہے)، لیکن یہ اجر اس صورت میں ہے جب صدمے کے پہلے جھٹکے کے وقت صبر کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عبیدہ سے ابو محمد مولیٰ عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عوام بن حوشب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7868]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1061، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1606، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3624، 4076، 4159، 4158، 4160، 4400، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5085، 5116، 5352، والبزار فى «مسنده» برقم: 1728، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12007، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10240، 10414، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6076»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7868 in Urdu