🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7870
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ، ثَنَا أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْمَذْيِ، وَكَرِهَ أَنْ يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَسْأَلُهُ لِمَكَانِ فَاطِمَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يَرَى الْمَرْأَةَ فِي الطَّرِيقِ فَيُمْذِي، أَعَلَيْهِ الْغُسْلُ؟ فَقَالَ: تِلْكَ يَلْقَاهَا فُحُولَةُ الرِّجَالِ، يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هَارُونَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مذی کا حکم دریافت کرنے کے لیے بھیجا، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نسبت کی وجہ سے خود پوچھنا مناسب نہ سمجھا۔ اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی راستے میں کسی عورت کو دیکھتا ہے اور اسے مذی خارج ہو جاتی ہے، کیا اس پر غسل واجب ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو وہ کیفیت ہے جس سے جوان مرد دوچار ہوتے ہی ہیں، تمہارے لیے اس سے وضو ہی کافی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ہارون سے محمد بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7870]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو هارون العبدي وأجمعوا على ضعفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 284» »
«قال ابن عدي: لا أعلم يرويه عن أبي هارون غير محمد بن ثابت «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 311» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي هارون العبدي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7870 in Urdu