🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7889
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى كِسْرَةً مُلْقَاةً، فَمَشَى إِلَيْهَا فَمَسَحَهَا، وَقَالَ: يَا عَائِشَةُ أَحْسِنِي جِوَارَ نِعَمِ اللهِ، فَإِنَّهَا قَلَّمَا نَفَرَتْ عَنْ أَهْلِ بَيْتٍ فَكَادَتْ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْمُوَقَّرِيُّ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف چل کر گئے، اسے صاف کیا اور فرمایا: ”اے عائشہ! اللہ کی نعمتوں کے پڑوس کا اچھی طرح خیال رکھا کرو، کیونکہ نعمت جب کسی گھر والوں سے بدک کر چلی جائے تو کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ وہ پھر ان کی طرف لوٹ آئے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے موقری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7889]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: رواه عن الزهري الوليد بن محمد الموقري وهو شر من خالد بن إسماعيل «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 476» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3353، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6451»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الوليد بن محمد الموقري


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7889 in Urdu