🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7923
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ عَلِيٍّ، نَا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنِي ابْنُ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ يَجْلِسْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فِي مَجْلِسِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى لَقِيَ اللهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُمَرُ فِي مَجْلِسِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى لَقِيَ اللهَ، وَلَمْ يَجْلِسْ عُثْمَانُ فِي مَجْلِسِ عُمَرَ حَتَّى لَقِيَ اللهَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ منبر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نشست گاہ پر اپنی وفات تک نہیں بیٹھے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نشست گاہ پر اپنی وفات تک نہیں بیٹھے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نشست گاہ پر اپنی وفات تک نہیں بیٹھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن عمر نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7923]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات وفي بعضهم خلاف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 54» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7923 in Urdu