🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7948
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْأَسْوَدِ وَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي قَائِمَةً عَلَى أَمْرِ اللهِ، لَا يَضُرُّهَا مَنْ خَالَفَهَا، تُقَاتِلُ أَعْدَاءَهَا، كُلَّمَا ذَهَبَتْ حَرْبٌ نَشَبَتْ حَرْبُ قَوْمٍ آخَرِينَ، يَرْفَعُ اللهُ قَوْمًا وَيَرْزُقُهُمْ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ I ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " هُمْ أَهْلُ الشَّامِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، مخالفت کرنے والا اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا، وہ اپنے دشمنوں سے برسرِ پیکار رہے گی، جب بھی ایک جنگ ختم ہوگی تو دوسری قوم کے ساتھ جنگ چھڑ جائے گی، اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو سربلند فرمائے گا اور انہیں ان (دشمنوں) کے ذریعے سے رزق عطا فرمائے گا، یہاں تک کہ ان پر قیامت آ جائے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اہلِ شام ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث نصر بن علقمہ سے یحییٰ بن حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7948]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6835، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 7، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2373، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8390، 8600، 9052، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6417، والبزار فى «مسنده» برقم: 8938، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4197، 4475 / 1، 4475 / 5، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 47»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7948 in Urdu