🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7966
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا عَطَاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُدَيْحِ بْنِ ذُؤَيْبٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثَنَا أَبِي خَالِدٌ، عَنْ أَبِيهِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ رُدَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ ذُؤَيْبٍ، أَنَّ وَفْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرُّوا بِأُمِّ زُبَيْبٍ، فَأَخَذُوا زَرْبِيَّتَهَا، فَلَحِقَ زُبَيْبٌ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَخَذَ الْوَفْدُ زَرْبِيَّةَ أُمِّي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رُدُّوا عَلَيْهِ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ. فَأَخَذَ مِنَ الَّذِي أَخَذَ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، وَسَيْفَهُ، وَمِنْطَقَتَهُ، ثُمَّ رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَ زُبَيْبٍ، ثُمَّ قَالَ: I " بَارَكَ اللهُ فِيكَ يَا غُلَامُ، وَبَارَكَ لِأُمِّكَ فِيكَ.
سیدنا ذؤیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے وفد کا گزر ام زبیب کے پاس سے ہوا تو انہوں نے اس کا قالین (چادر) لے لیا۔ زبیب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! وفد والوں نے میری ماں کا قالین لے لیا ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ماں کا قالین اسے واپس کر دو۔“ پھر (زبیب نے) جس شخص نے قالین لیا تھا اس سے ایک صاع جو، اس کی تلوار اور اس کا پٹکا بھی لے لیا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک اٹھایا اور اسے زبیب کے سر پر پھیرا، پھر فرمایا: «بَارَكَ اللهُ فِيكَ يَا غُلَامُ، وَبَارَكَ لِأُمِّكَ فِيكَ» ”اے لڑکے! اللہ تجھے برکت دے اور تیری وجہ سے تیری ماں کو بھی برکت عطا فرمائے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7966]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 173» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4215»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة بعض رواته


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7966 in Urdu